حیدرآباد۔13دسمبر(اعتماد نیوز)
شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مدن مترا کی گرفتاری سے
چراغ پا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے مرکزی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے
اعلان کے بعد آج مدن مترا کی حمایت میں مظاہرہ کیا گيا ۔
ممتا بنرجی نے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مجھے یقین نہیں مترا
چور ہیں اور انہوں نے شاردا گروپ سے غیر قانونی طریقہ سے
روپیہ وصول کيا ہے
۔یہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں اور سی بی آئی کا استعمال ترنمول کانگریس
کوبدنام کرنے کیلئے کیا جارہا ہے ۔ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور
بھارتیہ جنتا پارٹی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو مجھے گرفتار
کرکے دکھلائیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ دہلی میں اقتدار میں رہنے کا مطلب یہ
نہیں ہے کہ وہ جو چاہے کریں گے اور ہم خاموش تماشائی بنے رہیں گے ۔